تازہ ترین

سرکاری حج اسکیم کے تحت بیالیس ہزار تین سو انتالیس درخواستیں موصول

سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک بیالیس ہزارتین سوانتالیس حج درخواستیں موصول ہوگئیں۔ اسپانسرزاسکیم کے تحت تین ہزارسے زائد عازمین نے کنفرم ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔

وزارت مذہبی امورکے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت چوالیس ہزارآٹھ سو دوعازمین حج کرسکیں گے۔ اسپانسرز اسکیم کے تحت غیرملکی کرنسی میں رقم جمع کروا کر تین ہزاردو سو بیاسی عازمین نے حج کا کنفرم ٹکٹ حاصل کرلیا۔

حج درخواستوں کی وصولی اکتیس مارچ تک جاری رہے گی۔ ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی پانچ اپریل کو ہونیکا امکان ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker