پاکستان

بشریٰ بی بی کو نیب کا نوٹس ،زلفی بخاری کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی ہمیشہ سیاسی معاملات سے دور رہیں،نہ کوئی عہدہ رکھا نہ کبھی ایسی خواہش ظاہر کی۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پہلے ان کے خلاف جعلی خود ساختہ آڈیوز بنا کر ان پر بہتان باندھے گئے،اب امپورٹڈ حکومت نے ان کے خلاف نیب نوٹس جاری کر دیا ہے،وجہ؟ صرف بغض عمران! بے شرمی میں اس چور ٹولے کا کوئی ثانی نہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker