پاکستان

ریلوے کا سفر غیر محفوظ ہو گیا ،حوا کی بٹیوں کی عزتیں لٹنے لگیں

 

راولپنڈی(آئی پی ایس)کراچی سے راولپنڈی آنیوالی خاتون کے ساتھ ٹرین میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے راولپنڈی اپنی بہن سے ملنے جانے والی خاتون سے دو سیکیورٹی گارڈز نے چلتی ٹرین میں مبینہ زیادتی کی۔ خاتون نے فیصل آباد سٹیشن پر پہنچ کر ریلوے پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ سہیل اور ارشد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش آگے بڑھائی جائےگی۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی ، مقدمے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker