اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس ،عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی،جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی ۔

 

بابراعوان نے کہاکہ طبی بنیادوں اور سکیورٹی مسائل کے باعث عمران خان پیش نہیں ہو سکتے ،عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی عبوری ضمانت پر حتمی دلائل طلب کرلئے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker