پاکستانپنجاب

نگران حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشتگردوں کو پکڑے، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(آئی پی ایس) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشتگردوں کو پکڑے، نگران حکومت اپنا مینڈیٹ بھول گئی ہے، ان کا مینڈیٹ صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے۔

 

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کسی کے گھر پر ریڈ نہیں کر رہی، وہ اپنے مخالفین کی دل آزاری نہیں کر رہے، آپ دیکھیں گے ان کے خلاف کس طرح سارا گجرات باہر نکلتا ہے، حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشتگردوں کو پکڑے، یہ یہاں اپنی دشمنیاں نکالنے کے لئے موجود نہیں ہیں۔

 

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو سرخاب کے پر لگ گئے ہیں اور یہ پکڑے نہیں جائیں گے، ان کا بھی احتساب بہت جلد ہوگا، یہ کام ہی سارا غلط کر رہے ہیں، ہمیں اپنی عدلیہ پر پورا یقین ہے، ان کو عدالتوں سے سزا دلوائیں گے، یہ غیر قانونی حرکتیں کر رہے ہیں، ہم تمام ریکارڈ اکٹھا کر رہے ہیں، ساری وکلاء تنظیمیں بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہیں، یہ جو لوگوں کو تنگ کرتے ہیں، اب باری ان کی ہے۔

 

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ان کو الیکشن میں اپنی موت نظر آ رہی ہے، ہمارے ملازمین کو دھمکیاں دیتے رہے اور تلاشیاں لیتے رہے ہیں، جو ان کو چلانے والے حکمران ہیں اب ان کی باری ہے، یہ چھاپہ اس لئے مار رہے ہیں کہ یہ چاہتے ہیں ہم الیکشن نہ لڑیں، ہم لوگوں کے لئے کام کرنا نہیں چھوڑیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کورٹ میں جائیں گے تو پھر ان کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، ہمیں چھاپے سے پہلے کچھ نہیں بتایا گیا، ہم ان کو کٹہرے میں لائیں گے، ان کے خلاف قانونی و عدالتی کارروائی ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker