اہم خبریںپاکستان

شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ ، 8 افرادکا تیز دھار آلےسے قتل

شیخوپورہ (آئی پی ایس) شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو مختلف مقامات پر تیز دھار آلے کے وار کر کے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے۔

قتل ہونے والوں میں اسد، فیصل، شیروز، دلاور اور اسد شامل ہیں، تمام افراد گلیوں یا ڈیروں پر سوئے ہوئے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے کہا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker