پاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو خون خرابہ ہو گا، شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں خون خرابہ ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی جمہوری تایخ کا اہم ترین دن ہے، معاشی، سماجی و سیاسی استحکام ملے گا یا ملک سیاسی انتشار و خلفشار میں چلا جائے گا، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف نے 98 جیسی 4 مزید سخت شرائط کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موڈیز نے ریٹنگ بھی کم کردی اور ڈیفالٹ کے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے، سیلز ٹیکس بھی 17 سے 18 فیصد کر دیا گیا ہے، ایل پی جی بجلی مہنگی اورپیٹرول نایاب ہونے جا رہا ہے، پاکستان غریب کے لیے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے، کوئی سمندر، کوئی سڑک پر اور کوئی گھر پر بھوک کا مارا مر رہا ہے۔

ایل پی جی بجلی مہنگی اورپیٹرول نایاب ہونےجارہاہےپاکستان غریب کےلیےبڑی جیل اورڈیتھ زون بنتا جا رہا ہےکوئی سمندرکوئی سڑک پراورکوئی گھرپربھوک کامارامررہاہے10مہینے میں حکومت کی کوئی کارکردگی سوائےاپنےکیس ختم کرانے کے،ججوں کوتقسیم کرنےکی1998کی سازش ہورہی ہےملک98کےحالات میں جارہاہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker