پاکستان

شیخ رشید کا الکوحل ٹیسٹ کیلئے یورین سیمپل دینے سے انکار

اسلام آباد( آئی پی ایس ) سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سیمپل دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس شیخ رشید احمد کو الکوحل ٹیسٹ کیلئے پولی کلینک لائی تھی۔ جہاں شیخ رشید احمد نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ٹیسٹ کیلئے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا۔ تاہم ایک اور ذریعہ نے بتایا کہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ٹیسٹ کیلئے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد گرفتاری کے وقت اور ہسپتال میں چاک و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا تھا۔ پولی کلینک میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید مری موٹروے سے پنڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار، گرفتاری کے بعد اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا۔بعد ازاں پولیس کی جانب سے شیخ رشیدکو اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ سے میڈیکل کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، شیخ رشید کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اورآٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو مروانے کیلئے دہشتگردوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں، جس کا مقصد آصف زرداری کو بدنام کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کےخلاف آب پارہ تھانے میں پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker