بین الاقوامیپاکستان

اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پر افطار، نماز بھی پڑھائی

اسکاٹ لینڈ کے نومنتخب پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خاندان کے ہمراہ فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ بیوٹ ہاس ایڈنبرا پہنچ گئے۔

حمزہ یوسف نے بیوٹ ہاس میں اپنی فیملی کے ساتھ افطاری کی اور نماز بھی پڑھائی جس میں ان کے اہلخانہ کے افراد موجود تھے۔حمزہ یوسف کا کہنا تھا برطانوی وزیراعظم سے فون پر گفتگو تعمیری تھی، برطانوی وزیراعظم سے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام اور پارلیمنٹ کی جمہوری خواہشات کا لندن کو احترام کرنا چاہیے۔

رشی سونک کا کہنا تھا برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی حکومتوں کو پالیسی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ حمزہ یوسف مغربی یورپی ملک کی حکومت کے پہلے مسلمان سربراہ ہیں، 37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سب سے کم عمر سربراہ بھی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker