پاکستانپنجابعلاقائی

صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کو مکمل طور پر بااختیار بنائے، کرامت علی شیخ

ملتان(آئی پی ایس )پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے بلدیاتی نظام کو مکمل طور پر بااختیار کرنے کی بجائے روڑے اٹکائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں بلدیاتی نظام کو مکمل طور پر فوقیت حاصل ہے مگر افسوس کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر حکومتی وزرا،مشیر،اراکین اسمبلی نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اسی لیے صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کو مکمل طور پر بااختیار بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر قاضی احسن، میاں شعیب بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ دوسرا کوارٹر شروع ہو چکا ہے لیکن ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کا عمل سست روی کا شکار ہے اور عوام نچلی سطح پر مسائل کے حل کے لیے چیخ و پکار کر رہے ہیں لیکن حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے نہ ساڑھے تین سالوں میں مہنگائی،بیروزگاری کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف دیا اور نہ آ ئند ہ وزیر اعظم ریلیف پیکج سے خیر کی کوئی توقع ہے جن کی یوٹرن پالیسی نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے اور آ ج پوری قوم مسائل در مسائل پر سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ خطہ کی ترقی کا انحصار ترقیاتی فنڈز کی فراہمی پر ہے لیکن گزشتہ تین سالوں کی اے ڈی پی واپس چلی گئی جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے ریت کا ڈھیر ثابت ہوگئے اسی لئے اے ڈی پی واپس لائی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبے شروع ہو سکیں اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ 75 سالوں سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کو بھی پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جس کی زندہ مثال آ ج تک الگ بااختیار صوبہ نہ دینا ہے حالانکہ صرف جنوبی پنجاب کی پانچ کروڑ سے زائد آ بادی کا زرعی معاشی حب ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر کا معاشی حب ہے لیکن اس خطہ کی نہ صرف زراعت کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ وبرباد کردیا گیا ہے لیکن پاک سرزمین پارٹی قائدین مصطفی کمال،انیس قائم خانی کی قیادت میں خطہ کے مسائل کے حل اور الگ صوبہ کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ملتان۔پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ، قاضی احسن، میاں شعیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker