پاکستان

وزیراعظم کا مفتاح اسماعیل کوصاف انکار

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی جبکہ مہنگے تین پر مفتاح اسماعیل کو سخت سوالا ت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح صاحب میں آپ کا دفاع نہیں کروں گا، ٹیکسوں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ساتھیوں کو مطمئن کریں ۔ کابینہ اراکین کی جانب سے مفتاح اسماعیل سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے متعلق بھی سوالات کیئے گئے ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگے تیل سے ہم سب کا عوامی گراف گرا ہے ۔ مفتاح اسماعیل نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے جلد اچھی خبر ملے گی ،آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اگلا دور آج رات اور کل ہو گا،یہ پہلا بجٹ ہے جس میں امیروں پر ٹیکس بڑھایا گیاہے جبکہ غریبوں کو ریلیف دیا گیا ہے، مجھے قیمتیں بڑھانے کا شوق نہیں ہے مگر عالمی منڈی کو دیکھ لیں، تیل کی قیمتوں کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ۔

اجلاس میں فیٹف کے اہداف حاصل کرنے پر پاک فوج اور متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ شہبازشریف نے کہا کہ گرے لسٹ سے جلد وائٹ میں جائیں گے ، اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کا پراپیگنڈہ قابل مذمت ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker