اسلام آبادپاکستان

اپوزیشن کی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاںمکمل

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان کے بعد اب اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کروا لیے گئے ہیں جس پر سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔اپوزیشن ذرائع نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسپیکر جانبدار ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے جبکہ وزیراعظم کے خلاف پھرعدم اعتماد کی تحریک سے متعلق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کرینگے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے اور ساتھ ہی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی جمع کرادی گئی ہے۔ریکوزشن جمع کرانے کے بعد اسپیکر کے پاس اجلاس بلانے کے لئے 14 روز کا وقت ہوتا ہے جس میں عدم اعتماد کے حوالے سے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس بلانے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے جبکہ اسد قیصر کی وزرا اور حکومتی اراکین سے ملاقاتیں جاری ہیں ۔اپوزیشن اراکین نے اسد قیصر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر مسلسل ہمارے اراکین کو بھی ملاقات کیلیے بلا رہے ہیں فون کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker