پاکستانخیبر پختونخواہ

پٹرول بحران ،پشاورکی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ،گرفتاریاں جاری

پشاور(آئی پی ایس)ضلعی انتظامیہ پشاور سرکاری چھٹی کے روز بھی متحرک،پٹرول و ڈیزل نہ ملنے کی عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا ،ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان انتظامی افسران کے ہمراہ فلنگ سٹیشنوں پر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے ضلع بھر میں فلنگ سٹیشنوں میں پٹرول و ڈیزل کی سیل جان بوجھ کر روکنے کی عوامی شکایات کاسخت نوٹس لے لیا اور انتظامی افسران کے ہمراہ پشاور بھر فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کررہے ہیں ۔اس دوران جان بوجھ کر سیل روکنے پر آٹھ فلنگ سٹیشن منیجر ز کو گرفتار کرلیا گیا اور فلنگ سٹیشنوں میں پٹرول و ڈیزل کی سیل کھول دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو فلنگ سٹیشنوں کا مسلسل معائنہ کرنے اورپٹرول و ڈیزل کی سیل جان بوجھ کر بند کرنے اور زائد قیمت پر فروخت کرنے والے فلنگ سٹیشنوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں ان کا کہنا تھا کہ عوام خلاف ورزی کر نے والے فلنگ سٹیشنوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایت پر فوری کارروائی عمل لائی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker