اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیاستدان خود آمرانہ قوتوں کی راہ ہموار کرتے ہیں، وزیر قانون

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست دان خود آمرانہ قوتوں کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

وزیر قانون نذیر تارڑ نے چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر روڈ میپ تیار کرنا چاہیے۔ ایوان بالا کا فرض ہے سیاسی درجہ حرارت پر بھی بات کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دو ادوار ایسے بھی گزرے جن میں آمرانہ راج تھا اور آئین معطل تھا۔ کیا سیاستدان خود ان قوتوں کے آنے کی راہ ہموار نہیں کرتے؟

نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اپوزیشن آج اجلاس میں دعوت کے باوجود نہ آئی۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اپوزیشن آتی تو اچھا پیغام جاتا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker