پاکستانخیبر پختونخواہ

پشاور دھماکہ :موٹروے پولیس مدد میں پیش پیش

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور پولیس لائن میں ہونے والے المناک دھماکے نے ہلاکر رکھ دیا،مشکل کی اس گھڑی میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ، امدادی کاروائیوں میں پشاور پولیس کیساتھ ساتھ ہے
۔


ترجمان کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیوں آپریشن شروع ہوتے ہی انسپکٹر جنرل خالد محمود اور ایڈیشنل آئی جی زبیر ہاشمی کی خصوصی ہدایت پر زونل کمانڈر موٹروے نارتھ ، محمد یوسف ملک نے موٹروے پولیس کے ماہر آپریٹر ٹیم بمعہ ہائڈرولک کٹر اور دیگر آلات موقع پر روانہ کیے ، جو امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔
ترجمان کے مطابق آزمائش کے ان لمحات میں موٹروے پولیس قوم کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker