پاکستانسندھ

طوفانی بارشیں ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

 

کراچی (آئی پی ایس)محکمہ موسمیات نے کراچی کے عوام کو خبر دار کردیا کیونکہ اس بار مون سون کا آغاز معمول سے قبل ہونے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں کراچی میں جون کے وسط میں داخل ہوسکتی ہیں جبکہ اس بار مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کو سپورٹ کرنے والا تمام سسٹم اس وقت طاقتور ہیں، مون سون کے 5 سے 6 طاقتور سسٹم کراچی کو متاثر کرسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے وسط تک موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا البتہ 15 جون کے بعد مطلع ابر آلود رہنا شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحرہ عرب میں بھی ہوا کے کم دباؤ بن سکتے ہیں، ملک میں معمول سے زائد گرمی اور بحرہ عرب کا زائد درجہ حرارت مون سون کو تقویت بخشے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker