اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نواز لاہور پہنچ گئیں،بھرپور استقبال کی تیاریاں،خطاب متوقع

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا طیارہ ابوظبی سے لاہور پہنچ گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں لاہور ائیر پورٹ کے اندر اور باہر موجود ہیں، کارکن مریم نواز کے استقبال کے لیے پہنچے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کمرشل پرواز میں ابوظبی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئیں۔

مریم نواز کی پراز میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئی، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی پرواز پی کے 264 نے امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا اور پرواز نے سہ پہر 03:05  پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا مگر اسی پرواز میں سوار ایک مسافر محمد ہارون کو دل میں تکلیف کی وجہ سے روانگی روک دی گئی تھی۔

میڈیکل ٹیم نے طیارے میں داخل ہو کر مسافر کا طبی معائنہ کیا اور مزید طبی امداد کے لیے مسافر کو طیارے سے اتار کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پرواز ایک گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر 12 بج کر 54 منٹ پر ابوظبی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی جو ساڑھے 3 بجے لاہور پہنچی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کچھ ماہ سے لندن میں قیام پذیر تھیں، ان کی واپسی کے موقع پر استقبال کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما قافلوں کی شکل میں لاہور میں موجود ہیں جہاں انہیں ائیرپورٹ سے ریلی کی صورت میں جاتی امرا لایا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker