اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد(آئی پی ایس)نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو دورہ پاکستان کے لیے پہنچ رہی ہیں۔ 25 سالہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسفزئی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات کر رہا ہے۔ ملالہ یوسفزئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی، ملالہ کی پاکستان آمد کے موقع پر ایس او پیز کے تحت فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان واپس آ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker