پاکستان

حالیہ قانون سازی عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ،لطیف کھوسہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ جوقانون سازی کی جا رہی ہے یہ عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ، مریم نواز اور ن لیگ نے ہمیشہ عدلیہ پر حملہ کیا ہے ، پہلے مٹھائیاں بانٹتے ہیں پھر سمجھ آتی ہے فیصلہ خلاف آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار لطیف کھوسہ کاکہناتھا کہ یہ بل جو لائے ہیں اس کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں ہے ،اپیل کا حق دینے کیلئے آرٹیکل 184/3 میں ترمیم کرنی پڑے گی، نظرثانی میں وکیل کا حق دینے کیلئے بھی آئینی ترمیم ضروری ہے، قانون سازی کرکے ایسی ترامیم نہیں کی جا سکتیں۔

سینئر قانون دان کاکہناتھا کہ بل عدلیہ کی آزادی کے ماورا ہے، جوقانون سازی کی جا رہی ہے یہ عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ۔، جو ارکان بنچ کا حصہ ہی نہیں تھے ان کی رائے فیصلے میں کیسے شامل ہو سکتی ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ مریم نواز اور ن لیگ نے ہمیشہ عدلیہ پر حملہ کیا ہے ، پہلے مٹھائیاں بانٹتے ہیں پھر سمجھ آتی ہے فیصلہ خلاف آیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker