پاکستانتعلیم

خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سے زائدپرائمری سکولز کرایے کے عمارتوں میں قائم

پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا میں پرائمری سکولز مسائل سے دوچار، ایک ہزار سکولز کے ذاتی عمارتیں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سال 2021 کے محکمہ تعلیم کی رپورٹ نے پرائمری سکولز کا پول کھول دیا۔

 

وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے آبائی ضلع صوابی میں 35 سکولز کرایہ کے عمارتوں میں قائم ہونے کا انکشاف ہوا۔رپورٹ کے مطابق 410 پرائمری سکولز کا چھت نہیں، 457 پرائمری سکولز کرایہ کے عمارتوں میں قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔443 اسکولز عطیہ کے عمارتوں میں قائم ہیں،314 پرائمری اسکولز کو دوسرے سکولوں میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں لڑکوں کے 357، لڑکیوں کے 53 پرائمری سکولز کے پاس عمارتیں نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker