پاکستانعلاقائی

وفاقی پولیس کے 20فیصد ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی پولیس کے 20فیصد ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پیز انسپکٹرز اور سب انسپکٹر رینک کے افسران پنجاب سے منگوائے جائیں گے ،وفاقی پولیس میں سب انسپکٹرز کو ایس ایچ اوز شپ سے ہٹا کر انسپکٹرز کو تعینات کیا جائے گا،کرپٹ اور روایتی ایس ایچ اووز کو ضلع بدر کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس حوالے سے منظوری دے دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف محکموں سے ڈیپوٹیشن پر پولیس افسران کو بھی واپس بھیجا جائے گا،وفاقی پولیس کے پاس انسپکٹر رینک کے صرف چند افسران ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker