پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ کرپا کی حدود میں پولیس کومطلوب ڈکیت کوگرفتارکرنے گئی پولیس پارٹی پرفائرنگ کے نتیجہ میں ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیاہے جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔
سیف سٹی کیمروں کی مددسے ملزمان کوٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کرپا تھانہ کی پولیس پارٹی پولیس کومطلوب ڈکیت گروہ کے ارکان کی گرفتاری کے لئے موضع کرپا گئی جہاں پرپولیس پارٹی نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی خاطر چھاپہ مارا ۔تو مسلح ملزمان نے پولیس پر فائر کھول دئیے جس کے نتیجہ میں کرپا پولیس ہیڈکانسٹیبل احمد یارشہید ہوگئے۔
پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادی ہے دوسری جانب ملزمان کوگرفتار کرنے کی خاطر پولیس کی الگ الگ دوپولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے الگ سے ایک ٹیم ملزمان کاسراغ لگارہی ہے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر موقع پر پہنچے جس کے بعد وہ ہسپتال بھی گئے ۔ انہوں نے فی الفور ملزمان کوگرفتار کرنے کاحکم دیاہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker