پاکستانفن و فنکار

مسجد نبویۖ میں پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار کون؟ عفت عمر

لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل ، اداکارہ اور میزبان عفت عمر نیگزشتہ روز مسجد نبویۖمیں ہونے والے واقعے کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹھہرا دیا ہے۔عفت عمر نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان گھنانی حرکتوں کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں عفت عمر نے فروری، مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کیاتھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔اس مو قع پر جب وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ۖپر حاضری دینے پہنچا تو مسجد نبوی ۖ کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرہ بازی شروع کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف چور ،چورکے نعرے لگا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker