پاکستان

عمران خان اور اسد عمر کو جرمانہ کیوں ہوا؟

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں لوئر دیر کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایم او لوئر دیر کی جانب سے جرمانے پر 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی،عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو50،50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

 

الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر جرمانے سے متعلق اپیلیں خارج کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker