اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی نااہلی کی درخواست،ہائیکورٹ کا لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد( آئی پی ایس ) مبینہ بیٹی چھپانے پر نااہلی کی درخواست، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کا اعتراض ہے کہ وہ اب پبلک آفس ہولڈر نہیں۔ الیکشن کمیشن سے کنفرم کرنا ہے کہ موجودہ پوزیشن کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں۔ درخواستگزار نے عمران خان کا 2018 والا بیان حلفی چیلنج کیا تھا۔جس کے بعد عدالت نے کیس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker