اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات جمع

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی ہے ، رپورٹ میں عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی تفصیلات ہیں۔

پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف 28 مقدمات درج ہیں ، ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان پر ایک مقدمہ درج کیا گیاہے ، پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہو چکاہے ،7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں جبکہ 20 مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker