پاکستانتازہ ترین

آئی جی گلگت بلتستان کو کیوں ہٹایا گیا اور نئے آئی جی کو کیا ہدایت ملی؟

وفاقی حکومت کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات اور نئے آئی جی ڈار علی خٹک کو دی گئی ہدایت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے آئی جی گلگت بلتستان ڈار علی خٹک کو ہدایت کی ہے کہ زمان پارک سے پولیس کو فوری طور پر واپس بلوایا جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت نے عہدے سے ہٹائے گئے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو زمان پارک سے پولیس نفری واپس نہ بلوانے پر عہدے سے ہٹایا تھا۔ حکومت نے محمد سعید کی جگہ خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 20 کے افسر ڈار علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان مقرر کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker