پاکستان

سرین ایئرلائن اور وزارت مذہبی امور کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

 

پشاور(آئی پی ایس)سرین ایئرلائن اور وزارت مذہبی امورنے ایمانداری کی مثال قائم کردی،گمشدہ شدہ انتہائی قیمتی سونے کا کڑا تلاش کرکے حج کیلئے جانیوالی خاتون کو پہنچا دیا۔

یکم جولائی بروز جمعہ سرین ایئرلائن کی پرواز صبح دس بجے جدہ ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی جس میں ایک خاتون عازم حج کا سونے کا کڑا رہ گیا اور حاجی کو علم نہ ہوا حاجی ٹرمینل سے نکل کر مکہ جانے والی بسوں میں جا کے بیٹھ گئے۔

ایر لائن کی طرف سے مذہبی امور کے عملے کو آگاہ کیا گیا کے ایک حاجی کا کچھ سامان رہ گیا ہے۔ جس پر وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں تعینات قاصد خرم کھوکھر نے اپنی ذمہ داری پر سونے کا بیش قیمت کڑا وصول کیا اور ایک ایک بس میں جا کر تمام حاجی صاحبان سے پوچھا جس پر ایک حاجی کی نشاندہی پر دوسرا کڑا چیک کرنے کے بعد گمشدہ سونے کا کڑا واپس کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker