پاکستانعلاقائیگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری کرنے کا منصوبہ

گلگت (آئی پی ایس)  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پلاسٹک فری گلگت  بلتستان کے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت  بلتستان کو پلاسٹک فری بنایا جائے گا۔ پلاسٹک بیگ کے متبادل ڈی گریڈ پلاسٹک، کپڑے اور کاغذ کے تھیلے متعارف کرائے جائیں گے۔ مقامی سطح پر کاغذ اور کپڑے کے کارخانوں کیلئے حکومت معاونت فراہم کرے گی۔ پلاسٹک کے استعمال کے نقصانات کی آگاہی کیلئے سکولوں کی سطح پر خصوصی مہم چلائی جائے۔ آئندہ تین سالوں میں گلگت  بلتستان میں مرحلہ وار ہر قسم کے پلاسٹک کے اشیاء پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ پلاسٹک بیگ کے تجارت سے وابستہ تاجروں کو ڈی گریڈ پلاسٹک بیگ، کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کے کاروبار کی ترغیب دی جائے گی۔ گلگت  بلتستان کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker