پاکستان

تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے، فرخ خان

تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے،سب کو ساتھ لے کر چلوں گی ،صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین
اسلام آباد( ): پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے مسلم لیگ میں نئی شامل ہونے والی خواتین کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے اور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گی ۔پیر کو پارٹی میں نئی شامل ہونے والی خواتین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جس کی سربراہی چودھری شجاعت حسین کے پاس ہے اور ہماری پارٹی نے ماضی قریب میں ملک کے اندر اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قابلِ تقلید حکمرانی کی مثال قائم کی ہےاور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہئے گا ۔تقریب میں شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز، آمنہ خانم ، نصرت رشید،نصرت افشاں ، مس مہوش،مس انوشہ،کرن فاطمہ ، نرگس جبیں،،نگہت رشید ،سیدہ فردوس اور دیگر بھی شامل تھیں ۔ اس موقع پر فرخ خان نے کہا کہ جب بھی کوئی خاتون سیاسی طور پر گھر سے باہر نکلتی ہے تو اس کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہےاور زندگی کی طرح سیاست میں بھی اپنا ایک مقصد بناکرآگے چلیں اورعوام کی بہتری کےلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلندکریں ۔فرخ خان نے کہا کہ مشاورت سے تمام فیصلے ہوں گےاور میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker