پاکستان

پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ نے بھی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں

لاہور(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں،پارٹی قائد نوازشریف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے فہرستیں طلب کر لیں اور اس حوالے سے اہم اجلاس جمعے کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں سے عام انتخابات کی مہم شروع کرنے کی سفارشات بھی طلب کر لیں۔

 

جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی ہیں،آئندہ عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کیلئے عمران خان متحرک ہو گئے۔ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر کام شروع کر دیا۔پارلیمانی بورڈ کو وسطی،جنوبی اور اپر پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے،تینوں بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے۔ بورڈز میں شاہ محمود قریشی،اسد عمر،تینوں ریجنز کے صدور اور سیکرٹریزبھی شامل ہوں گے۔

 

بورڈز کا اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں مرحلہ وار ہو گا۔تمام ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف خود کریں گے،2018 کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے ارکان کو ٹکٹوں کی تقسیم میں فوقیت دی جائے گی۔اسمبلی سے باہر موجود پارٹی کے سنیئر رہنماؤں کو بھی ٹکٹس جاری کئے جائیں گے جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم میں حالیہ احتجاجوں اورمارچ میں متحرک رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور پنجاب کے چند رہنماؤں کی رائے بھی تقسیم ہے۔ مرکزی قیادت اسمبلی کی فوری جب کہ چند صوبائی وزراء جنوری فروری میں تحلیل چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker