پاکستانتعلیم

طلبہ کی موجیں لگ گئیں ،تعلیمی ادارے پھر سے بند

پنجاب میں اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے کل سے 3روز کیلئے بند کئے جا رہے ہیں، تعطیلات پر طلبہ تو خوش ہیں لیکن والدین اور اساتذہ چھٹیوں کی بجائے اوقات کار میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسموگ کے پیش نظر کل سے تعلیمی ادارے ہفتہ وار 3روز کیلئے بند ہو رہے ہیں، ہفتے کے آخری روز طالبات تو چھٹیاں ملنے پر خوش ہیں۔تعلیمی اداروں کی بندش سے والدین یشان ،والدین کا کہنا ہے کہ مشکل سے بچوں کو پڑھائی کی جانب راغب کرتے ہیں پھر کوئی نہ کوئی مسئلہ آجاتا ہے۔تعلیمی اداروں کی بندش پر نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو بھی تحفظات ہیں جو اسکولوں کو بند کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker