اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فوادچوہدری کیخلاف مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(آئی پی ایس) آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیں، فواد چودھری کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 5 مقدمات درج ہوئے۔

پنجاب میں فواد چودھری کے خلاف 3 مقدمات اور اسلام آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے، فواد چودھری کیخلاف 2 مقدمات خارج، 1 میں بے گناہ اور 2 مقدمات زیر التوا ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 2 مقدمات خارج ہو چکے ہیں، جہلم میں 13 اکتوبر 2022ء کو درج ہونے والا مقدمہ خارج ہو چکا ہے، فواد چودھری کے خلاف 25 ستمبر 2022ء کو فیصل آباد میں درج مقدمہ بھی خارج ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 30 اپریل 2022ء کو درج ہونے والے مقدمے میں بھی ان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 22 اگست 2022ء کو فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہوا جبکہ دوسرا مقدمہ 25 جنوری 2023ء کو تھانہ کوہسار میں درج ہوا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker