اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلامی نظریاتی کونسل کی حج سبسڈی کی مخالفت بارے چلنے والی خبروں کی تردید

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلامی نظریاتی کونسل نے حج سبسڈی کی مخالفت بارے چلنے والی خبروں کی تردید کردی ۔

 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلامی نظریاتی کونسل کے متعلق حج سبسڈی کی مخالفت کے حوالے سے چلنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے حج سبسڈی کے متعلق استفسار کیا تھا جس پر وزارت مذہبی امور کو اسلامی نظریاتی کونسل نے درج ذیل جواب ارسال کیا تھا:

 

شرعا حکومت کی طرف سے حج پر سبسڈی دینا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور یہ عمل حجاج کے صاحب استطاعت ہونے کے منافی نہیں۔ نیز یہ سبسڈی بلاتفریق دی جائے، چاہے کوئی سرکاری طورپر حج کرے یا پرائیویٹ طورپر، تاہم حکومت زکا کی رقوم سے سبسڈی دینے سے احتیاط برتے تو زیادہ بہتر ہے۔

 

مزید برآں! اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکاری حج پیکچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حج کو آسان بنانے اور اخراجات میں کمی لانے کے لیے وفاقی وزارت مذہبی امور کی کاوشیں لائق صد تحسین ہیں۔ حج سبسڈی کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے عازمین حج کے لیے سبسڈی دینے میں شرعا کوئی حرج نہیں اور تین برس قبل اسلامی نظریاتی کونسل اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کو شرعی موقف سے آگاہ کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker