اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستانی جمہوریت میں ہی ایک قاتل وزیر داخلہ بن سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیریں مزاری نے الزام عائد کیا کہ یہ وزیربے شرم قاتل عمران خان کی زندگی ہی خطرے میں نہیں ڈال رہا بلکہ مقتدراداروں کو بھی الزام دے رہا ہے ۔عمران خان کے بارے میں انکا بھی یہی خیال ہے۔تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر فوری وضاحت کہ آیا مقتدرہ کے عمران خان کے بارے میں خیالات پر اسکا بیان درست ہے؟شیریں مزایری نے مزید کہا کہ پاکستانی جمہوریت ہی میں ایک قاتل وزیرداخلہ بن سکتا ہے۔