اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی جانب سے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت

لاہور ( آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’’ شیخ رشید کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہماری تاریخ میں کبھی بھی الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) کی طرف سے ایسی متعصبانہ، انتقامی نگران حکومت کا اطلاق نہیں ہوا ۔

سابق وزیر اعظم نے سوال اٹھایا کہ ’’ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان سڑکوں پر چلنے والی تحریک کا متحمل ہو سکتا ہے جس کی طرف ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جا رہا ہے جب ہمیں امپورٹڈ حکومت نے دیوالیہ کر دیا ہے؟ ‘‘ ۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا جس کی تصدیق ان کے بھتیجے اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی راشد شفیق کی جانب سے کی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker