پاکستانگلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا عید میلادالنبیۖ پرقیدیوں کیلئے بڑا اعلان

گلگت (آئی پی ایس) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید منسٹر لا اینڈ ریونیو سید سہیل عباس شاہ،منسٹر فنانس جاوید حسین منوا،ڈپٹی سپیکر نظیر احمد ایڈوکیٹ کا سنٹرل جیل گلگت کا تفصیلی دورہ ،آئی جی جیل خانہ جات عامر اعظم حمزہ جیل سپرنٹینڈنٹ محمد عقیل نے تفصیلی بریفیگ دی ۔ وزیراعلیٰنے صوبائی وزرا کے ہمراہ قیدیوں سے ملاقات کی ۔وزیراعلی نے دوران ملاقات کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، قیدیوں کو قابل نفرت بنانے کی بجائے معاشرے کے مفید شہری بنانے پر توجہ دی جائے گی ،قیدی قابل نفرت نہیں ہوتے صرف جرم قابل نفرت ہوتا ہے ،قیدی انسان ہیں اور انسان قابل اصلاح ہوتاہے قیدیوں کو معاشرے کا کرامت شہری بنانے پر توجہ دیں گے ۔وزیر اعلی خالد خورشیدنے انتظامیہ کو عید میلادالنبی ۖ12تا17ربیع ال تک قیدیوں کو سپیشل کھانے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جیل میں موجود ڈسپنسری کو اپ گریڈکر کے صحت کے تمام لوازمات کو یقینی بنایا جائے۔ڈی ایس جیل محمد عمران نے محکمہ کے چند مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل پولیس کے جوان24 گھنٹے حساس ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جوکہ رئیسک الاونس، یونیفام الاونس سے محروم تھے، ان الاونس کی اپیل سنتے ہوئے وزیراعلیٰان الاونس کو فوری دینا کا علان کردیا ۔ قیدیوں اور سٹاف کے تمام مسائل کو حل کے لے منسٹر لا اینڈ ریونیو سید سہیل عباس شاہ،منسٹر فائنانس جاوید حسین منوا،ڈپٹی سپیکر نظیر احمد ایڈوکیٹ پر مشتمل 3 روکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو آئی جی جیل خانہ جات کے ساتھ مل کر قیدیوں اور سٹاف کے مسائل مرتب کرنے کو کہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker