پاکستانعلاقائیگلگت بلتستان

سیاحت کو فروغ دیکر معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعلی گلگت بلتستان

گلگت (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان کی نومنتخب اور ایگزیکٹیو باڈی کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کلیدی کردارادا کرسکتا ہے۔ لیکن بد قسمتی سے اس اہم ادارے پرتوجہ نہیں دی گئی۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تمام مسائل حل کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور عہدیدارن کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ادارے کو جدید خطوط کے مطایق فعال بنانے کیلئے ماہرین کی رہنمائی میں اقدامات کئے جائیں۔ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی چھوٹے پیمانے ہر کاروبار شروع کرنے کیلئے حکومت قرضے فراہم کررہی ہے اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور معدنیات کا شعبہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں سیاحت اورمعدنیات کے شعبوں پر توجہ دینے پر معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں سے بہتر لوکل گورنمنٹ کا نظام متعارف کرائیں گے جس کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے مقامی کمیونٹی کو با اختیار بنایا جائے گا۔ دنیا میں کئی ممالک سیاحت کے شعبے کو فروغ دیکر معاشی طورپرخوشحال ہوئے ہیں حکومت گلگت بلتستان بھی سیاحت کے فروغ کیلے جامع حکمت عملی بنارہی ہے۔ جس سے معاشی طور پر خوشحالی آئے گئ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق معدنیات کے شعبے میں توجہ دے کر اصلاحات متعارف کرانے سے60ارب روپے سالانہ آمدن کمایا جاسکتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں نئے اصلاحات کررہے ہیں۔ کلسٹر نظام متعارف کررہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ گلگت بلتستان میں موجود معدنیات کا سروے آج تک نہیں کرایا گیا ہے۔ ہماری حکومت س سلسلے میں جیو میپنگ سروے کرارہی ہے۔ گلگت بلتستان کیلئے پھلوں اور حلال گوشت کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنایا جائیگا جس سے مقامی لوگوں کی معیار زندگی میں بہتری آئیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker