پاکستانعلاقائیگلگت بلتستان

آج کا دن اسلاف کی قربانیاں یاد رکھنے کا دن ہے، خالد خورشید

گلگت (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت  بلتستان کے حوالے سے یادگار شہداء پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یکم نومبر کا دن شہداء اور غازیوں کو خراج عقدت پیش کرنے اور تجدید عہد کرنے کا دن ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اس خطے کو جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر بغیر کسی بیرونی امداد ، ڈوگروں سے آزاد کرایا۔ آج کے دن اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے اور آزادی کے ثمرات عام عوام تک پہنچانے کا ہمیں عہد کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان کی آزادی کا نظریہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے دنیا کے واحد مملکت خوداد پاکستان کے نظریے سے ملا اسی لئے گلگت بلتستان کو ڈوگروں سے آزاد کرانے کے بعد پاکستان سے الحاق کیا۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن گزشتہ70 برس سے مخلص اور ایماندار قیادت کا فقدان رہا جس کی وجہ سے ملک نے ترقی نہیں کی اور بیرونی امداد پر انحصار رہا۔ پہلی مرتبہ ملک کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان جیسی مخلص اور ایماندار قیادت ملی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہورہا ہے  اور ملک ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے10ماہ میں گزشتہ70 برس کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے۔370 ارب کا خصوصی ترقیاتی پیکیج منظورکرایا جس کے تحت گلگت بلتستان تعمیر وترقی کے نئے راہ پر گامزن ہوگا۔ آج کے اس جدید دور میں بھی انٹرنیٹ کا مسئلہ تھا جس کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فورجی کی نیلامی کو ممکن بنایا گیا۔ گلگت بلتستان میں عبوری آئینی صوبہ کے نام پر صرف سیاست ہوتی رہی کسی جماعت نے اس حوالے سے عملی اقدام نہیں کیا تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کوقومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے انشاء اللہ عبوری آئینی صوبہ کا خواب بھی جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔ مختصر عرصے میں کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں تمام شعبوں میں نئے اصلاحات متعارف کرارہے ہیں۔ عوام کو دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔ وسائل کا منصفانہ تقسیم یقینی بنایا ہے۔ تقریب میں گورنر گلگت  بلتستان، فورس کمانڈر گلگت  بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت  بلتستان اور سول و عسکری آفیسران اور شہداء و غازیوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید، فورس کمانڈر گلگت  بلتستان  اور چیف سیکریٹری گلگت  بلتستان نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اوردعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker