پاکستان

بے نظیربھٹو کا قتل کس نے کیا ؟ بلاول بھٹو کا اہم بیان سامنے آگیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)بے نظیربھٹو کا قتل کس نے کیا ؟ بلاول بھٹو نے اہم بیان جاری کردیا

وزیرخارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

بلاول نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سال کے طویل ترین دن ، ہم شہید بے نظیر بھٹو کو انکی 69ویں سالگرہ کے موقع پر یاد کر رہے ہیں،انہوں نے جمہوریت کی بحالی، غریبوں کی معاشی آزادی اور اسلام کے پرامن پیغام کے لیے 30 سال تک جدوجہد کی۔

بلاول بھٹو نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ دہشت گردوں، آمروں اور بزدلوں نے انہیں قتل کیا ہے۔ لیکن، وہ اپنے ملک اور پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں زندہ ہے۔ زندگی میں وہ بے نظیر تھیں، موت میں بے نظیر ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker