پاکستانتعلیم

پنجاب کے بیسک ٹیچرز 18ماہ سے تنخواہوں سے محروم

لاہور(آئی پی ایس)پنجاب میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ گزشتہ 18ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے تنخواہیں فوری جاری کرنے کی اپیل کردی ۔پنجاب بیسک ٹیچرز یونین کے عہدیداران نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

 

بیسک سکولوں میں ہزاروں غریب بچے زیر تعلیم ہیں اور ان بچوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے ابھی تک کتابیں بھی جاری نہیں ہوسکی جس کے باعث بچوں اور سکولوں کا مستقبل دائو پر لگا ہے ۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہمارے چولہے بھی بجھ چکے ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اپیل کی کہ وہ اٹھارہ ماہ کی روکی گئی تنخواہیں فوری جاری کرائیں ۔انہوں نے کہاکہ سندھ اور خیبرپختونخوا ہ کے ٹیچرز کو ساڑھے بارہ ہزار روپے کے حساب سے تنخواہیں جاری کی گئی ہیں پنجاب بھی خیبرپختونخواہ کی طرز کی پالیسی بنائی جائے کیونکہ ماہانہ 9ہزار روپے میں مہنگائی کے اس دور میں گزارہ کرنا بہت مشکل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker