پاکستان

گرفتاری یا پیشی؟عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرگاڑیاں اور پولیس پہنچ گئی

لاہور(آئی پی ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر جیمرز والی گاڑیاں پہنچا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی سکیورٹی پر مامور گاڑی ان کی لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع رہائش گا ہ کے باہر پہنچا دی گئی ہے جبکہ پولیس اہلکار بھی سکیورٹی کیلئے پہنچ گئے۔

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود بیریئرز بھی ہٹا دیئے گئےہیں۔ امکان ہے کہ سابق وزیراعظم عدالت پیش ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی ہے، عدالت نے ریمارکس میں اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وکالت نامے اور حلف نامے پر دستخط مختلف کیوں ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker