پاکستان

راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت7فروری تک ملتوی

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاق، صوبائی حکومت اور اسپیکر سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

 

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض اپنا آئینی کردار ادا نہیں کر رہے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے جب کہ نگراں سیٹ اپ کی مشاورت اپوزیشن لیڈر سے ہونی ہے۔وکیل درخواست گزار کے دلائل پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور اسپیکر کے وکلا نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تینوں کو آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت میں جواب داخل کرایا جائے، بعد ازاں درخواست پر مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker