پاکستانسندھ

پولیس کی دبنگ کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں16ڈاکو ہلاک

گھوٹکی(آئی پی ایس) اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کےخلاف پولیس کی دبنگ کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں 16 ڈاکو مارے گئے۔

ڈی پی او اخترفاروق کے مطابق کچے میں کارروائی کے دوران درجنوں مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے جب کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے پولیس کیلئے جدید ہتھیار خریدنے کیلئے رجوع کیا ہے۔

ہتھیاروں میں ڈرون، بکتربند اور فائر پاور والے ہتھیار شامل ہونگے، اس کے علاوہ سندھ پولیس مشرقی یورپ کے ملک آرمینیا سے بھی جدید رائفلز اور اندھیرے میں کارگرجدید دوربینوں اور کمانڈاینڈکنٹرول وہیکلز کی بھی خریداری کررہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker