سکردو (آئی پی ایس)روندو میں ہفتہ کی صبح تنگوس کے مقام پر لینڈ سلایڈنگ سے راولپنڈی سے سکردو جانے والی نیٹکو کی کوسٹر نمبر GLTA.5848 زد میں آ گئی جس میں 7 مسافر سوار تھے تاہم ڈرائیور کی حاضر دماغی سے تمام مسافر محفوظ رہے ، صرف 3 مسافر معمولی زخمی ہوئے جن کو سول ہسپتال ڈمبوداس میں ابتدای طبعی امداد دے کر فارغ کیاگیا ہے ۔ایک زخمی کو سکردو روڈ بلاک ہونے کی وجہ ریسکو 1122 میں گلگت روانہ کر دیا گیا ہے۔





