کھیل

سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن حادثے کا شکار

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن موٹرسائیکل سے گر کرزخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی میں شین وارن اپنا پاوں اور کولہا چیک کروانے کے لیے موٹرسائیکل پر ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سلپ ہوگئی، اور وہ 15 منٹ تک سلائیڈ کرتے رہے۔ حادثے کے وقت شین وارن کا بیٹا بھی ان کے ساتھ تھا جو زخمی ہوگیا تاہم دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے کہا کہ مجھے کافی چوٹیں آئی ہیں اور درد بھی بہت محسوس کررہا ہوں، مجھے ڈر ہے کہ کہیں میری ٹانگ کی ہڈی نہ ٹوٹ گئی ہو، سابق لیجنڈری بولر نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی اور بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker