بین الاقوامی

چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ فوجیان کی حکومت کے زیر اہتمام پوتیان کی مقامی مصنوعات کی فروخت کی سرگرمی کاآغاز


بیجنگ ـ:”چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ فوجیان کی حکومت کے مشترکہ زیر اہتمام صوبہ فو جیان کے علاقے پوتیان کی مقامی اشیا کی فروخت کے حوالے سرگرمیوں کا آغاز ہوا ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس سرگرمی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چائنا میڈیا گروپ نے فوجیان میں اصلاحات اور ترقی میں معاونت کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کے پروگرامز اور رپورٹس پیش کی ہیں ،

جس سے فوجیان میں چینی طرز کی جدیدیت کے عمل کے فروغ کے لیے عوامی رائے کی مضبوط حمایت فراہم ہوئی ہے۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں کھپت میں بھرپور اضافے اور اس مقصد کے لیے خصوصی اقدامات اختیار کرنے جیسے اہم امور کے انتظامات کیے گئے ہیں اور یہ ایونٹ سی ایم جی اور فوجیان کی جانب سے شروع ہونے والی ایک اور اہم سرگرمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ایم جی اپنے مضبوط مواصلاتی فوائد اور میڈیا پلیٹ فارم کے وسائل کو مزید اجاگر کرے گا،

جس سے پوتیان کی بہترین مقامی اشیا ء ” علاقائی شناخت "سے "قومی برانڈ” میں تبدیل ہوں گی ۔ اس کے علاوہ ٹی وی اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کثیر چینلز کے ذریعے ایک ” نئے فوجیان” کا ثقافتی سیاحتی برانڈ بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی اپنی 85 زبانوں کی نشریات اور 192 بیرون ملک میں قائم اسٹیشنز سے فائدہ اٹھائے گا تاکہ فوجیان برانڈ کی عالمی شہرت اور اثر و رسوخ کو مزید بڑھایا جا سکے۔ افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ فوجیان کے درمیان تعاون کے منصوبوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker