بین الاقوامی

جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کی اشتعال انگیز حرکات اور بیانات کے جواب میں نرمی یا برداشت سے عسکریت پسندی کی سوچ دوبارہ زندہ ہو گی، چینی وزارت خارجہ


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ حال ہی میں، روس اور دیگر ہمسایہ ممالک نے جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق بیانات کی مخالفت کی ہے، جبکہ پاکستان، لاؤس، کمبوڈیا اور دیگر ممالک نے ایک چین کی پالیسی کی کھل کر حمایت کی ہے ۔

اس پر چین کا کیا موقف ہے ؟سوال کے جوا ب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیا کھون نے کہا کہ جنگی جرائم کی تاریخ مٹائی نہیں جا سکتی اور اس جارحانہ تاریخ کی کسی بھی طرح کی تبدیلی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کی اشتعال انگیز حرکات اور بیانات کے معاملے میں کسی بھی نرمی یا برداشت سے صرف عسکریت پسندی کی سوچ زندہ ہو گی اور یہ ایشیائی عوام کو دوبارہ خطرے میں ڈال دے گی ۔گوو جیا کھون نے زور دیا کہ ہر ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ یکجا ہو کر عسکریت پسندی اور فاشزم کو دوبارہ سر اٹھانے سے لازمی روکیں، دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کا دفاع کریں، جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو بچائیں اور عالمی امن و استحکام کو یقینی بنائیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker