بین الاقوامی

چین کی پاکستان اور افغانستان سے اختلافات کو مشاورت سے حل کرنے کی اپیل ، چینی وزارت خارجہ


بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست اور ہمسائے ہیں ۔

منگل کے روز انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اختلافات کو دور کرتے رہیں، کشیدگی کو کم کریں اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کریں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker