
بیجنگ :چین کےوزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فل کے ساتھ ملاقات کے دوران تائیوان امور کے تاریخی حقائق اور قانونی وجوہات کی مکمل وضاحت کی۔ وانگ نے زور دیا کہ تائیوان قدیم زمانے سے چین کا حصہ رہا ہے۔1943 میں جاری ہونے والے قاہرہ اعلامیے میں واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ جاپان نے چین کے جن علاقوں پر قبضہ کیا ہے، جیسے کہ تائیوان، انہیں واپس چین کو دیا جانا چاہیے۔ 1945 میں جاری کیے گئے پوسٹڈم اعلان کے آرٹیکل 8 میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ اعلامیے کی شقوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ 15 اگست 1945 کو جاپان نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیے، جس میں جاپانی بادشاہ نے پوسٹڈم اعلان کی شقوں کو وفاداری سے پورا کرنے کا عہد کیا۔ 25 اکتوبر 1945 کو چینی حکومت نے اعلان کیا کہ
وہ تائیوان پر اپنی خودمختاری دوبارہ بحال کر رہی ہے، اور چائنا وار تھیٹر کے تائیوان صوبے میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ 1949 میں، عوامی جمہوریہ چین کی مرکزی عوامی حکومت نے جمہوریہ چین کی حکومت کی جگہ لے کر پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت بن گئی۔ فطری نتیجہ کے طور پر، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کو اپنے تمام علاقے بشمول تائیوان پر خود مختاری کا حق حاصل ہونا اور اسے استعمال کرنا چاہیے۔ 1971 میں اقوام متحدہ کی 26 ویں جنرل اسمبلی نے قرارداد 2758 منظور کی، جس میں یو این میں عوامی جمہوریہ چین کے تمام حقوق کی بحالی اور تائیوان اتھارٹیز کے "نمائندوں” کو فوراً اقوام متحدہ سے نکالا گیا ۔ اقوام متحدہ کی سرکاری قانونی دستاویز تصدیق کرتی ہے کہ
تائیوان چین کا ایک صوبہ ہے۔1972 کے چین- جاپان مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "جاپان کی حکومت، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کو چین کی واحد قانونی حکومت تسلیم کرتی ہے،عوامی جمہوریہ چین کے اس موقف کو سمجھتی اور احترام کرتی ہے کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک لازمی حصہ ہے، اور پوٹسڈیم اعلان کے آرٹیکل 8 کے تحت اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم رہتی ہے۔” 1978 میں چین اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے نے تصدیق کی کہ چین-جاپان مشترکہ بیان میں بیان کردہ اصولوں کی سختی سے پابندی کی جانی چاہیے۔ وانگ ای نے کہا کہ تائیوان کی حیثیت بطور چین کی سرزمین مذکورہ بالا تاریخی اور قانونی حقائق کے ذریعے بلا شبہ اور غیر متنازع طور پر تصدیق کی گئی ہے۔




